
یتیم بچے صرف مالی مدد نہیں چاہتے، انہیں محبت، توجہ اور ایک محفوظ مستقبل کی ضرورت ہوتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے“ (اور آپ ﷺ نے اپنی دو انگلیوں کو ملا کر دکھایا)۔ سوچیے! ایک یتیم کی کفالت آپ کو جنت میں رسول اللہ ﷺ کی قربت عطا کر سکتی ہے۔ الحمدللہ! فکرِ آخرت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہم یتیم بچوں کی مکمل کفالت کر رہے ہیں، جس میں تعلیم، راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی شامل ہیں۔ یہ بچے ہماری توجہ کے منتظر ہیں، ان کے خواب بھی ہمارے بچوں جیسے ہیں، فرق صرف اتنا ہے کہ ان کے سروں پر باپ کا سایہ نہیں۔ آئیے! ہم سب مل کر کسی ایک یتیم کی زندگی بدل دیں، آپ کی تھوڑی سی مدد کسی بچے کے مستقبل کو روشن بنا سکتی ہے۔ ایک یتیم بچے کا ماہانہ خرچہ 5,000 سے 10,000 روپے ہے۔ اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے اس عظیم نیکی میں حصہ ڈالیں: فیصل بینک، اکاؤنٹ ٹائٹل Fikreakhirat Welfare Foundation، اکاؤنٹ نمبر 3510301000001482۔ مزید تفصیلات کے لیے 0320-2020068 پر رابطہ کریں۔


